دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا کل سےآغاز، ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع

سائنس Nov 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ممتاز قراء اور ججز کی پاکستان آمد شروع ہوگئی، پاکستان سمیت 32 ممالک کے قراء 3 روزہ مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق مقابلے میں شرکت کیلئے ایران اور مصر سے تعلق رکھنے والے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جبکہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق اور ازبکستان کے قراء گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے۔

آج جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا اور نائجیریا کے قراء بھی پاکستان پہنچ گئے، قطر، مراکش اور فرانس سے تعلق رکھنے والے قراء کی آمد بھی ہوگئی ہے۔

دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کے ممتاز قراء فنِ قرأت میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے قراء کی آمد کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں