دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کے ارکان نے صدر الائنس جان قادر کی صدارت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کے ارکان نے صدر الائنس جان قادر کی صدارت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات کی- اس دوران قونصلر عمران شاہد، جنید مرتضیٰ، فواد احمد خان اور محمد صالح بھی موجود تھے - پاکستان کرسچن الائنس کی طرف سے صدر جان قادر، سینئر نائب صدر شاہد پرویز، نائب صدر ذیشان سلطان، انفارمیشن سیکرٹری عظیم یونس اور دیگر ممبران نے شرکت کی-
ملاقات کے دوران پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کی تشکیل کا ایک تعارف اور بنیادی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا، دونوں فریقین نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ الائنس کے نمائندوں نے پاکستانی تارکین وطن کی مدد اور تمام کمیونٹیز کے لیے قونصلر خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے میں قونصلیٹ کی کوششوں کو سراہا۔
