اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران، امریکہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی سرگرمیوں کے نتیجے کے طور پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران، امریکہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی سرگرمیوں کے نتیجے کے طور پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے متعلق مثبت توقعات سامنے آ رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اس حوالے سے ماہرین اور سابق سفارتکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر بات چیت کامیاب رہی تو یہ پیش رفت ایک بڑے معاہدے کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان چائینا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ خود معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔ امریکی صدر یہ ذمہ داری کسی اور کو نہیں سونپیں گے۔ اس ممکنہ پیش رفت کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد بھی متوقع ہو سکتی ہے۔
