سانحہ لاہور میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا

سافٹ ویئر Jul 1, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ لاہور میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق واقعے میں جاں بحق مزید 5 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،افسوسناک واقعہ میں جاں بحق 14 میں سے 9 بچوں کی تدفین کر دی گئی۔


ماہ نور اور تسبیح شہزاد کی آج صبح، ایمان، عروج اور عبداللہ کی رات گئے نماز جنازہ ادا کی گئی،بچوں کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ابتدائی رپورٹ طلب کر لی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں