
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے سہیل سلطان کیس میں وفاقی حکومت نے جواب وفاقی آئینی عدالت میں جمع کرا دیا،عدالت نے حکومتی جواب کا جائزہ لینے کیلئے بیرسٹر گوہر کو وقت دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے سہیل سلطان کی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے ایم این اے سہیل سلطان کیس میں جواب جمع کرا دیا،عدالت نے حکومتی جواب کا جائزہ لینے کیلئے بیرسٹر گوہر کو وقت دیدیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے،جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما کی اہلیت کیلئے قانونی سازی کی،قانون سازی کے ذریعے لاء افسران کو صوبائی سروسز آف صوبائی حکومت سے نکالا گیا، ایک شخص کی اہلیت کو برقراررکھنے کیلئے پرسن سپیسیفک قانون سازی کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالت کے سامنے اصل معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی عدالت کے سامنے چیلنج نہیں ہے۔
