چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کیلیے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

سافٹ ویئر Sep 14, 2026 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کےلیے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

’’جنگ ‘‘ کےمطابق کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھرمیں نئےصوبے بننے چاہئیں، نئے صوبوں کا مطالبہ ہمارے منشور میں ہے۔ایوان ہوں یا جلسے ہر جگہ صوبوں کی بات کی۔ اب سڑکوں پر نکلیں گے، جہاں آبادی زیادہ ہے وہاں صوبے بننے چاہئیں۔

ایم کیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ متحدہ روز اول سے ایک ہے اور ایک رہے گی، اگلے ہفتے سڑکوں پر نکلیں گے، خواتین بھی ساتھ ہوں گی۔ صوبوں تک معاملہ مخالفین لےکرآئے، جو صوبوں کی تقسیم پر غداری کا نعرہ لگاتے ہیں وہ خود غدار ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں