مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار

سافٹ ویئر Sep 14, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر ترین سفارتکار عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے۔

انہوں نے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو، کشیدگی کم ہو اور لوگوں کو مذاکرات کی میز پر لائیں، سکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کو جنگ نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں