
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس 26 سے 28 نومبر تک جزوی معطل رہے گی۔
ہم نیوز کے مطابق غیر ملکی وفود کی آمد و رفت اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کرنے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق 26 نومبر سے 28 نومبر تک میٹرو بس سروس محدود رہے گی۔ اس دوران راولپنڈی کے صدر سٹیشن سے اسلام آباد کے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی، جبکہ 7ویں ایونیو سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس 26 نومبر رات 10 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال، متبادل راستوں اور سفری پابندیوں سے متعلق معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رابطے میں رہیں۔
