پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرفہرست

سافٹ ویئر Nov 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 451 ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی شدت برقرار ہے، جبکہ فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 451ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

سرگودھا میں فضائی آلودگی کی شرح 595 پارٹیکولیٹ میٹرز کی گئی جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے، اسی طرح ملتان میں 528 پارٹیکولیٹ میٹرز، گوجرانوالہ 478 پارٹیکولیٹ میٹرز، فیصل آباد 459 پارٹیکولیٹ میٹرز، لاہور 451 پارٹیکولیٹ میٹرز اور ڈیرہ غازی خان میں فضائی آلودگی کی شرح 443 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرینِ ماحولیات اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے، شدید آلودگی کے باعث شہریوں میں آنکھوں کی جلن، گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ ماحولیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سفر کے دوران ماسک کا لازمی استعمال کریں اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں