کراچی: عمارت گرنے کا واقعہ، 17 افراد اب بھی لاپتہ

سافٹ ویئر Nov 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں اب تک 17 افراد لاپتہ ہیں، واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے نامزد 4 افراد گرفتار ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 17 افراد کے اہلِ خانہ نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے ان کے لاپتہ ہونے کا بتایا ہے۔


رات گئے جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی ریسکیو 1122 سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد صبغت اللّٰہ مہر اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی 24 گھنٹوں میں واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں