لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ملک میں کھلاڑیوں کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر رضوان آفتاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ملک میں کھلاڑیوں کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر رضوان آفتاب احمد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
رضوان آفتاب احمد گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ایتھلیٹس کے سرگرم معاون کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جلا بخشنے کے لیے مالی، طبی اور غذائی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کا سب سے روشن پہلو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھرپور معاونت ہے، جنہیں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں تربیت اور طبی علاج کے دوران بھی مکمل تعاون فراہم کیا۔
