امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا

سنگاپور، تہران، لندن (ویب ڈیسک) امریکی ناکہ بندی کے باوجود  چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا ، یہ وہ جہاز تھا جس پر مالک سمیت امریکہ نے پہلے ہی

جگہ Apr 14, 2026 IDOPRESS

سنگاپور، تہران، لندن (ویب ڈیسک) امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا ، یہ وہ جہاز تھا جس پر مالک سمیت امریکہ نے پہلے ہی پابندیاں عائد کررکھی تھیں، یہ بات برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے شپنگ ڈیٹا کے حوالے سے بتائی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے پابندیوں کا شکار ایک چینی ٹینرک منگل کو آبنائے ہرمز سے گرزا اور امریکی ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد Rich Starry آبنائے سے گزرنے اور خلیج سے باہر نکلنے والا پہلا جہاز ہوگا۔ٹینکر اور اس کے مالک شنگھائی Xuanrun Shipping Co Ltd پر امریکہ نے ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی تاہم کمپنی سے تبصرہ کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔


اعداد و شمار کے مطابق، Rich Starry ایک درمیانے درجے کا ٹینکر ہے جو کہ بورڈ پر تقریباً 250,000 بیرل میتھانول لے جا رہا ہے اوراس نےآخری کارگو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا ۔ڈیٹا سےیہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی ملکیت والے ٹینکر میں چینی عملہ سوار ہے۔


ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کے روز ایک اور امریکی پابندیوں کا شکار جہاز مرلی کیشن بھی آبنائے ہرمز کی طرف آگے بڑھا ہے ، اس خالی ٹینکر کی طرف سے عراق سے 16 اپریل کو تیل لوڈ کیے جانے کا امکان ہے، یہ بحری جہاز جسے پہلے MKA کہا جاتا تھا، روسی اور ایرانی تیل لے جاتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں