سکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف ثاقب تورجہنم واصل

جگہ May 21, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ خارجہ عمر عرف جان میرعرف ثاقب تورجہنم واصل ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگرد سرغنہ کے 4ساتھی بھی ہلاک ہوئے،خارجی سرغنہ کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی،

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔خارجی نے سپن وام میں زیرزمین بنکر، سرنگین اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں