
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز ‘‘کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جینوا میں دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران اہم سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال بھی متوقع ہے۔
قبلِ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان گئے تھے، جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔
