
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)’’ کالا ہرن ‘‘فلم کے پروڈیوسر نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کو کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق گزشتہ دنوں فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں ایک شخص بندوق کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں اسی طرز کا بریسلٹ ہے جو عام طور پر سلمان خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔ پوسٹر کے مطابق فلم کا ٹیزر 20 جون کو جاری ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے فلمسازوں کو لیگل نوٹس بھیجا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کے تمام پوسٹرز اور تشہیری مواد فوری طور پر ہٹائے جائیں۔ لیگل نوٹس کے مطابق یہ فلم سلمان خان کے مقدمے سے متاثر ہے، فلم سلمان خان کے شخصی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس سے سلمان خان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اور عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر اثر پڑ سکتا ہے۔
مذکورہ معاملے پر بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان پر قاتلانہ حملوں کی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔
