مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے وکلا ءکو کیس سے متعلق میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا گیا

جگہ Jun 11, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بارکونسل میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق اور مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران پنجاب بارکی ڈسپلنری کمیٹی نے رمشا اقبال اور ثاقب چدھڑ کے وکلاء کو کیس سے متعلق میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی عباس علی چدھڑ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایم پی اے ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ کمیٹی کے روبرو لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے کمیٹی سے استدعا کی کہ میاں علی اشفاق میرے وکیل ہیں انہوں نے میری ایماء پرمیڈیاٹاک پرسب کچھ بولا۔ تمام باتوں کا میرے پاس ثبوت موجود ہے۔

چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی غلام عباس چدھڑ نے ریمارکس دیئےکہ 2وکلاء نے پارٹیوں کے مسئلے کو اپنی انا کا مسلہ بنالیا۔ کمیٹی کے سربراہ غلام عباس چڈھر نے کہا کہ کیس سے جڑا کوئی بھی وکیل کیس کے متعلق میڈیا سے بات نہیں کرے گا۔

پنجاب بارکونسل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں