ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

جگہ Jun 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور کم سے کم 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے۔

ادھر لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں