
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے فیصل آباد میں مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خصوصی بچوں کے لیے شاندار اقدام کررہا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن کے ہمراہ مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور نئی سہولیات کے بارے میں عملے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
