فیفا ورلڈ کپ:پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی 

جگہ Jul 11, 2026 IDOPRESS

بوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور ایونٹ کے آخری چار میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔


امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانسیسی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مراکش کے گول پر مسلسل حملے کئے ، تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔


پہلے ہاف میں فرانس کو اس وقت سنہری موقع ملا جب کیلیان ایمباپے کو پنالٹی ملی، لیکن مراکش کے گول کیپر نے شاندار سیو کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے باعث وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ میں گول کرنے کے بعد کیلیان ایمباپے نے ایک اور تاریخی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ رواں ورلڈ کپ میں ان کے گولوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جس کے ساتھ وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو مختلف ایڈیشنز میں آٹھ، آٹھ گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔ اس سے قبل انہوں نے قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی مجموعی طور پر 8 گول سکور کیے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں