
لاہور(ڈیل پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے صبا حمید سے شادی کے 29 سال بعد طلاق ہونے کی وجہ بتا دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وسیم عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے صبا حمید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری دوسری شادی 29 برس چلی اور پھر طلاق ہو گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار کا کہنا ہے کہ طلاق ہونے میں کوئی برائی نہیں، میری دعائیں اب بھی صبا حمید کے ساتھ ہیں، اللّٰہ انہیں خوش رکھے۔
انہوں نے کہا کہ پھر بھی ہم 29 سال ساتھ رہے، وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے درمیان وہ جذبات باقی نہیں رہے تھے جن پر ہمارا رشتہ قائم رہ سکتا تو الگ ہو گئے۔
اداکار نے کہا کہ ہم دونوں کی ایک دوسرے سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، اب بھی ہم کبھی ایک دوسرے کے سامنے آئیں گے تو عزت سے ملیں گے اور اگر کسی ڈرامے میں ہمیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جاتا ہے تو ہم اب بھی ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
