مینز جونیئر ایشیاء کپ:پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

جگہ Sep 14, 2026 IDOPRESS

موکی(مانیٹرنگ ڈیسک)مینز جونیئر ایشیا ءکپ کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے آغاز میں ملائیشیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11ویں منٹ میں آدم جوہری کے فیلڈ گول جبکہ 13ویں منٹ میں فہمی سوزینی کے پینلٹی کارنر گول کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم پاکستان جونیئر ٹیم نے بہترین حکمت عملی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زبردست واپسی کی۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبد السمیع نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34ویں اور 47ویں منٹ میں2 فیلڈ گول سکور کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

52ویں منٹ میں محمد شہیر نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ 56ویں منٹ میں ولید رانا نے پینلٹی سٹروک پر گول سکور کرکے پاکستان کی فتح 2-4 سے یقینی بنادی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور آفیشلز کو شاندار فتح اور برونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں