ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ

ٹیک Jun 25, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو چیف مارک روٹے سے ملاقات میں شکوہ کیا ہے کہ ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔


خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے مارک روٹے سے کہا کہ نیٹو نے ایران جنگ میں ہمیں مایوس کیا، جرمنی، فرانس اور سپین نے بھی ہمیں مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح برتری سے ایران جنگ جیت رہے ہیں، مذاکرات میں ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھی طرح چل رہے ہیں، ایران بڑی رعایتیں دے رہا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو رقم دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خریدے، ادائیگی منجمد اثاثوں سے ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ان منجمد فنڈز کے ذریعے امریکہ سے مکئی، گندم، سویابین اور دیگر غذائی اجناس خرید سکتا ہے، ایران کو خوراک کی شدید ضرورت ہے اور یہ خریداری صرف امریکہ سے ہی کی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں