
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی کانگریس کی نگرانی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں ریکارڈ کروائے گئے بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ میرے 3 خواتین کے ساتھ تعلقات رہے جبکہ بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو میرے 2 تعلقات کی معلومات تھیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بل گیٹس نے بتایا کہ جیفری ایپسٹین کو روسی برج کھلاڑی میلا انتونووا اور جوہری سائنس دان کریما نگماتولینا کے ساتھ میرے تعلقات کا علم تھا، بل گیٹس نے کاروباری شخصیت ایلس جیکبز نیسلروڈٹ کے ساتھ بھی تعلق کا اعتراف کیا ہے۔
بل گیٹس کے مطابق انہوں نے 4 سال کے دوران ایپسٹین سے تقریباً 12 سے 14 ملاقاتیں اور 2 ویڈیو کالز کیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے بل گیٹس سے مبینہ جنسی بیماری سے متعلق دعوؤں پر بھی سوالات کیے جنہیں انہوں نے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی کوئی ایسی بیماری نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے خفیہ طور پر کسی کو ادویات فراہم کی ہیں۔
ادھر گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی ایپسٹین کے ساتھ ماضی کے روابط کا بیرونی جائزہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
