واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے: مریم نواز

ٹیک Jun 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے، سانحہ کربلا نے اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانیوں اور حضرت بی بی زینبؓ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاؓ اور اہل بیتؓ سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے کا نہ صرف حصہ ہے بلکہ رگ رگ میں دوڑتی ہے، سانحہ کربلا نے اسلامی تہذیب کے اخلاقی ضمیر کو نئی زندگی دی، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ کی قربانی اور شہادت، اسلام اور اسلامی اقدار کی بقا کے لئے تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں