
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں انسانی اعضا ٹشوز اور انسانی گوشت کی اسمگلنگ کا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا، ایف آئی اے کے عملے نے چھاپے کے دوران گھر سے انسانی اعضا برآمد کیے تھے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور ہوٹا نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف7 ون میں مشترکہ کارروائی کرکے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد کرکے 5 ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔
بچے کی پیدائش کے بعد یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ بعض ممالک میں اسے ادویات، کاسمیٹکس اور روایتی علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ملزمان مختلف اسپتالوں سے ہیومن پلیسینٹا خرید کر پراسیسنگ کرتے تھے، پلیسینٹا کو خشک کرکے بیرون ملک اسمگل کیا جاتا تھا۔
