جیٹ فیول اور مٹی کا تیل سستاہو گیا

ٹیک Jun 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوگرا نے جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جیٹ فیول 7روپے 15پیسے فی لٹر سستاہو گیا،جیٹ فیول کی نئی قیمت 231روپے 72پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 6روپے 85پیسے فی لٹر سستاکردیاگیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227روپے 5پیسے فی لٹر مقررہو گئی ۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں