سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کا نجی کاروباری ادارے کا مانیٹرنگ آفس آرڈر کالعدم قرار دے دیا

ٹیک Jun 27, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کا نجی کاروباری ادارے کا مانیٹرنگ آفس آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے نجی کاروباری ادارے کی مانیٹرنگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ ایف بی آر کا مانیٹرنگ کیلئے افسران کی تعیناتی کااختیارلامحدود نہیں،ایف بی آر قانونی پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں، قانون میں ایف بی آر مقررہ شرائط اور پابندیوں کے تابع ہے۔

درخواست گزار نے کہاکہ غیرقانونی چھاپے کے بعد افسران تعینات کئے گئے،وکیل ایف بی آر نے کہاکہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت مانیٹرنگ کیلئے افسران تعینات کرنے کااختیار ہے،تعیناتی کی وجوہات اور مدت بتانا قانونی ذمہ داری نہیں۔

عدالت نے کہاکہ سیلز ٹیکس ایکٹ افسران کی تعیناتی کو شرائط اور پابندیو کے تابع ظاہر کرتا ہے،مانیٹرنگ ٹیکس چوری روکنے کیلئے محدود مدت تک ہونی چاہئے،ایف بی آر مانیٹرنگ کے مقاصد اور مدت سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، قانون میں موجود حفاظتی تقاضے مانیٹرنگ کے غلط استعمال روکنے کیلئے ہیں،ایف بی آر کا آفس آرڈر قانونی نقائص کا حامل ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کا مانیٹرنگ آفس آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں