
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ، معروف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مزید سنگین انکشافات کرتے ہوئے سابق شوہر پر بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور بچوں سے لاتعلقی کے الزامات عائد کر دیئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ شادی کے دوران مجھے سخت ذہنی دباؤ اور کنٹرول کرنے والے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کے مطابق اب عماد وسیم نہ تو بچوں کے اخراجات اٹھانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان سے ملاقات یا گفتگو میں دلچسپی رکھتے ہیں ، تاہم اس کے باوجود بچوں کی تحویل حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو انتباہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کریں اور عوامی سطح پر روز روز یہ ڈرامہ بند کریں، یہ آخری مرتبہ ہے جب میں اس معاملے کا جواب عوامی سطح پر دے رہا ہوں۔
