
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکڑوں طلبہ اس وقت ایف ایس سی کے عملی (پریکٹیکل) امتحانات دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طلبہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے اہل ہیں۔
