
ڈبلن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرح ایران میں موجود رہ سکتا ہے اور تیل اپنے قبضے میں رکھ سکتا ہے۔
آئرلینڈ کے دورے اور گالف میچ دیکھنے کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انہیں توقع ہے کہ ایران جنگ رواں برس ختم ہو جائے گی اور ایسا ممکنہ طور پر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ہو سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی منڈیاں شدید متاثرہوئی ہیں جبکہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد تیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 اکتوبر کو ایران پر حملہ کیا تھا جس کے ساتھ ہی جنگ چھڑ گئی تھی، امریکا نے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ایران جواباً خلیجی ممالک میں اس کے بیسز کو نشانہ بناتا رہا اور تیل کی تجارت کے حوالے سے اہم ترین سمجھی جانے والی آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا جس کی وجہ سے چند ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
