پنجاب پولیس کے 61 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کا معاملہ زیرِ غور، سروس ریکارڈ طلب

ٹیک Nov 24, 2026 IDOPRESS

لاہور (محمد اقبال) پنجاب پولیس کے 61 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)، بی ایس 18 کے عہدوں پر ترقی کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے دفتر نے متعلقہ افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی، انتظامی صلاحیت، عمومی شہرت اور سروس ریکارڈ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

23 نومبر 2026 کو جاری کردہ سرکاری مراسلہ کے مطابق افسران کے ترقی کے کیسز پر کارروائی جاری ہے، جبکہ محکمانہ ترقیاتی بورڈ (DPB) کا اجلاس جلد متوقع ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 114 افسران کا ریکارڈ بھی طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 61 ڈی ایس پیز کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


فہرست میں محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) کے افسران بھی شامل ہیں، مراسلے کے مطابق متعلقہ حکام کو افسران کی مالی دیانت داری، پیشہ ورانہ قابلیت، اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اہلیت اور مجرمانہ و محکمانہ ریکارڈ سے متعلق رپورٹس 30 نومبر 2026 تک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


یہ مراسلہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز پولیس، ریجنل پولیس افسران اور مختلف پولیس یونٹس کے سربراہان سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا ہے۔محکمانہ ترقیاتی بورڈ کے اجلاس سے قبل مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد بورڈ متعلقہ افسران کے ترقی کے کیسز کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ ایس پی (بی ایس 18) کے عہدوں پر ترقیوں کا حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں