یکم جون کو حج کرکے واپس پاکستان پہنچے لیکن سامان تاحال نہیں ملا، لاہورایئرپورٹ پر حاجیوں کا احتجاج

عی Jun 7, 2026 IDOPRESS


لاہور (ویب ڈیسک) یکم جون کو حج کرکے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کو تاحال ان کا سامان نہیں مل سکا جس پر حجاج نے لاہور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور موقف اپنایاکہ صبح آتے ہیں اور شام کو ذلیل ہوکر واپس چلے جاتے ہیں، سرکارکہتی ہے کہ ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیا، اندر بیٹھے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایجنٹ کے تھرو کلیئرکرائیں، پھر فائل ریلیز ہوگی جن کی ویڈیو ز بھی سامنے آچکی ہیں۔


صحافی محمد عمیر کی طرف سے ریلیز ہونیوالی ویڈیو میں حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم یکم جون سے حج کرکے پاکستان پہنچے ہیں ہمارا سامان تاخیر سے پاکستان پہنچا اور اب کسٹم والے لاہور ائیرپورٹ پر سامان کلئیر کرنے کے لیے پرائیوٹ ایجنٹوں کے ذریعے پیسے مانگ رہے اور سامان نہیں دیا جارہا۔


ان کا کہناتھاکہ ابھی تک اس چکر میں ہیں کہ کسی طرح لگج مل جائے، صبح آتے ہیں اور شام کو واپس چلے جاتے ہیں، سارا سارا دن یہیں گزا ر رہے ہیں،یہاں پرائیویٹ ایجنٹ ہیں(ویڈیو میں چند افراد کی نشاندہی کی گئی)، سرکاری اداروں میں کام کررہے ہیں اور سرکاراوپر بیٹھی موج کررہی ہے، اندر بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ ایجنٹ کے تھرو کلیئرکرائیں، پھر فائل ریلیز ہوگی۔

ہم یکم جون سے حج کرکے پاکستان پہنچے ہیں ہمارا سامان تاخیر سے پاکستان پہنچا اب کسٹم والے لاہور ائیرپورٹ پر سامان کلئیر کرنے کے لیے پرائیوٹ ایجنٹوں کے ذریعے پیسے مانگ رہے اور سامان نہیں دیا جارہا۔


حاجیوں کا لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج@CMShehbaz @MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/PbIxrIhm5G

— Muhammad Umair (@MohUmair87) June 6,2026

انہوں نے مزید کہاکہ ایجنٹ کہہ رہے ہیں کہ اتنی رقم لگے گی، اورپر بیٹھے حکام اور متعلقہ وزارت کے لوگ صرف احکامات کررہے ہیں اوریہاں حاجی ذلیل ہورہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں