5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن گرفتار، طریقۂ واردات کیا تھا؟

عی Jun 29, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے 5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن کو گرفتار کر لیا جو شادی کے بہانے لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتی تھی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد 27 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے 5 الگ الگ شادیاں کیں اور ان افراد سے فراڈ کیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی شناخت وجرامنی کے نام سے ہوئی جو 2025 میں اننت پور کے ایک شخص یاپرلا کو چھوڑ کر اور 3.8 لاکھ روپے کا جہیز لے کر فرار ہونے کے بعد سے روپوش تھی۔

اس کے لاپتا ہونے کا احساس ہونے پر شوہر نے اسٹیشن پر اس کی تلاش شروع کی لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔ سدھیر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر پولیس کی انکوائری نے وجرامنی کے ایک بہت بڑے مجرمانہ ریکارڈ کا پردہ فاش کیا۔

شاطر دلہن اب پولیس کی گرفت میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں