کراچی، رینجرز کے کیمپ پر ناکام حملے میں گرفتار زخمی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

عی Jun 29, 2026 IDOPRESS


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کا کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر ناکام حملے میں گرفتار زخمی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔ دہشتگرد افغان شہری نکلا۔ ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔اعترافی بیان میں دہشتگرد کا کہنا ہے کہ میرا نام عثمان علی ہے،افغانستان کے علاقے جلال آباد سے آیا ہوں، میرے ساتھ 3ساتھی،عبدالہادی، جانان اور عمر فاروق بھی تھے۔ میرے ساتھ آنے والا دہشتگرد عبدالہادی مارا جاچکاہے۔


افغان دہشتگرد کے مطابق ہم لوگ 7 دن قبل پاکستان آئے تھے عبدالہادی کے پاس، جو باجوڑ کا رہائشی تھا، ہمیں زیر تعمیر بلڈنگ میں رکھا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا۔گرفتار دہشت گرد کے مطابق دوسری طرف جانے کے لیے جب میں بھاگ رہا تھا تو مجھے گولی لگ گئی اور میں وہیں گرگیا، میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جس کے افغانستان میں کمانڈر کا نام احرار مولوی صاحب ہے، ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی مجھے صرف جیکٹ دی گئی تھی خود کش ہم خود تیار کر لیتے ہیں۔


دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا کر پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان متعدد بار افغان طالبان رجیم کو سرحد پار دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں پاکستان رینجرز کے ایک کیمپ پر بھارتی پراکسی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تاہم پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بروقت اور مؤثرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کوہلاک کردیا،جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 3 بہادرسپوت شہید جبکہ 3 دیگر جوان زخمی ہوئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں