مشرق وسطیٰ کی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

عی Jun 30, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق)وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی دورے کے دوران سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے دورہ سعودی عرب کو موجودہ حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اُن کی سعودی ہم منصب شہزادہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی مشترکہ سیکیورٹی تعاون اور اسکے دائرہ کار میں معاملات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ملاقات میں ایران امریکہ مذاکراتی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں