بیرسٹر ڈاکٹر طارق محمود کے ایل اے-1 ڈڈیال سے انتخاب لڑنے کے امکانات روشن، کشمیری کمیونٹی کا اصرار بڑھ گیا

عی Jun 30, 2026 IDOPRESS

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانیہ میں مقیم معروف قانون دان، آئینی ماہر اور سماجی رہنما برسٹر ڈاکٹر طارق محمود کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-1 ڈڈیال سے استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے امیدوار کے طور پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مسلسل اصرار اور حلقہ ڈڈیال کے عوام کی خواہش کے پیش نظر ڈاکٹر طارق محمود آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم فیصلہ کر سکتے ہیں، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان یا حتمی رضامندی سامنے نہیں آئی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ برسٹر ڈاکٹر طارق محمود گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ اور پاکستان میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے قانونی، آئینی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ایک محب وطن، خدمت گزار اور باوقار شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔برسٹر ڈاکٹر طارق محمود برطانیہ میں قانونی شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ جزوقتی جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ برطانیہ کی معروف ڈرہم یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے بھی اپنی علمی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شائستگی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق حلقہ ایل اے-1 ڈڈیال میں روایتی سیاسی جماعتوں، خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور پاکستان مسلم لیگ (ن)، کے حوالے سے عوام کے ایک حلقے میں مایوسی پائی جاتی ہے، جبکہ نوجوان، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت قیادت کے لیے عوامی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے ماحول میں برسٹر ڈاکٹر طارق محمود جیسے پڑھے لکھے، تجربہ کار اور عوامی مسائل سے آگاہ امیدوار کو ایک مضبوط متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔حلقے کے متعدد سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طارق محمود نہ صرف عوامی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے قانونی، انتظامی اور پالیسی سطح پر مؤثر حکمت عملی بھی رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے نوجوانوں، تعلیم یافتہ طبقے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد ان کی ممکنہ امیدوار ی کو خوش آئند قرار دے رہی ہے۔عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر برسٹر ڈاکٹر طارق محمود انتخابی میدان میں اترتے ہیں تو اس سے حلقے میں مثبت، شائستہ اور ترقیاتی سیاست کو فروغ ملے گا۔ ان کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والی شخصیت کی اسمبلی میں موجودگی نہ صرف حلقہ ڈڈیال بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب عوام اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے یہ مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے کہ برسٹر ڈاکٹر طارق محمود اپنی ممکنہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی وابستگی کے بارے میں جلد باضابطہ اعلان کریں تاکہ کارکنان اور حامی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر سکیں۔تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاحال ان کی جانب سے انتخاب لڑنے یا کسی سیاسی جماعت کی ٹکٹ قبول کرنے کے حوالے سے کوئی سرکاری یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، اس لیے حتمی فیصلہ ان کے آئندہ اعلان کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں