ایران کا سید علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا عزم، مناسب وقت پر کارروائی کا اعلان

عی Jul 3, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے مرتکب عناصر کو مناسب وقت پر سزا دی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ’شہید قائد کی شہادت کے وقت بند مٹھی ایران کے قومی سلامتی نظریے کی ایک دائمی علامت رہے گی‘۔

خیال رہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے بیان میں کہاتھا کہ انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد ان کا جسد خاکی دیکھا، جس میں ان کی مٹھی بند تھی جو مزاحمت کی آخری علامت تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر ذوالقدر نے کہا خامنہ ای اور ایران کے مظلوم شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا معاملہ ابھی انجام کو نہیں پہنچا۔

ان کا کہنا تھا ان جرائم کے مرتکب اور احکامات دینے والے عناصر کو بہت جلد، مناسب وقت پر ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں