آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے، سینٹکام کے نہیں: کاظم غریب‌آبادی

عی Jul 3, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے نہیں بلکہ ایران کے کنٹرول میں ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں ہونے والا کوئی بھی فوجی اجلاس خلیج فارس کے لیے نہ تو قانونی نظام قائم کر سکتا ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کا ضامن بن سکتا ہے۔

کاظم غریب‌آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، سینٹ کام کے نہیں۔ بحرین میں منعقد ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس کے لیے قانونی نظام اور سیکیورٹی قائم نہیں کر سکتا۔


هرمز زیر فرمان ایران تعریف می شود نه سنتکام. نشست نظامی در بحرین نمی‌تواند برای خلیج فارس نظم حقوقی و امنیت بسازد. امنیت منطقه با پایان مداخله و خروج آمریکا از منطقه، احترام به حاکمیت کشورها و پذیرش واقعیت‌های جدید ژئوپلیتیک تأمین می‌شود نه زیر چتر نظامی آمریکا. pic.twitter.com/82riYKtyJO

— Gharibabadi (@Gharibabadi) July 2,2026


انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام بیرونی مداخلتوں کے خاتمے، امریکا کے انخلا، ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی و سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ممکن ہوگا، نہ کہ امریکا کی چھتری تلے۔

یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بین الاقوامی توجہ مرکوز ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں