
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہاہے کہ سانحہ پمز ہسپتال میں جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فلک ناز چترالی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر صحت سینیٹ اجلاس میں پمز کے قصیدے پڑھ رہے تھے،اس پر تو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔
فلک ناز چترالی کاکہناتھا کہ میں اس دن پمز گئی، سکیورٹی گارڈز نے دھکے دے کر نکال دیا، جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں ،اسلام آباد میں 2ہسپتال ان سے سنبھالے نہیں جاتے،وفاقی وزیر صحت اور حکومت قصور وار ہیں،ن لیگ اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے فلک چترالی کی تقریر پر احتجاج کیا۔
