
دبئی (طاہر منیر طاہر) توصیف پنچبھایا، جو ٹائیگرٹیہ کے نام سے معروف ہیں، نے اپنا نیا ملٹی لنگول گانا “Tigerteeh Born Different – I Was Born for This” عالمی میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے۔ گانا سپاٹیفائی، یوٹیوب، ایپل میوزک، ایمازون میوزک، جیو ساون، ہنگاما اور انسٹاگرام سمیت بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
انگریزی، ہندی اوراسپینش زبانوں میں پیش کیا گیا یہ گانا روایتی میوزک سے ہٹ کر ایک مضبوط سماجی پیغام رکھتا ہے۔ گانے میں ٹائیگرٹیہ کی منفرد شناخت، عزم، مزاحمت اور جانوروں کے لیے ہمدردی کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔ “Tigerteeh Shabd Nahi ek Jinda Toofan Hain” جیسی لائنز ان کے اس پیغام کو نمایاں کرتی ہیں کہ وہ بے زبان جانوروں کے لیے آواز بلند کرنے کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔
