سرگودھا: شوہر کا دوسری بیوی سے ملکر پہلی بیوی پر مبینہ تشدد

عی Sep 7, 2026 IDOPRESS

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی کی مدعیت میں شوہر اور اس کی دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری شادی پر اعتراض کرنے پر شوہر اور اس کی دوسری بیوی نے لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔


متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ شوہر نے جان سے مارنے اور طلاق دینے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں