میررضا کیس میں وزیرداخلہ سندھ نے عدالتی کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی

عی Sep 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے رویے پر کمیشن سے معذرت کی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت کمیشن کی کارروائی میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور مقتول میر رضا کے اہلخانہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

کمیشن نےڈاکٹر اسامہ کی جانب سے شوکاز نوٹس کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او عدیل افضال، ہیڈ محرر ذیشان اور ڈاکٹر سمعیہ کو بھی 14 ستمبر کو طلب کرلیا، جبکہ آئندہ اجلاس میں ڈاکٹر سمعیہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے معذرت کے بعد کمیشن نے کارروائی 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں