کراچی پولیس کا ایس ایچ او مشکوک گاڑی سمیت زیر حراست

عی Sep 11, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس کے ایس ایچ او کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں گاڑی سمیت حراست میں لے کر معطل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شہر قائد کے علاقے آرٹلری میدان وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ایس ایچ او یوسف پلازہ کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں کار سمیت حراست میں لے لیا۔

اعلیٰ افسران کے حکم پر ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر وقار اعوان کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے فوری طور پر انسپکٹر وقار اعوان کو ایس ایچ او یوسف پلازہ کے عہدے سے معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں