
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانے کی تعمیر کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کو یہودی عوام کا ابدی، تاریخی اور مستقل دارالحکومت تسلیم کرتا ہے، امریکہ بیت المقدس میں نئے اور مستقل سفارت خانے کی تعمیر کرے گا جو اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔
