
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا و ایران کے مابین بلواسطہ دوحہ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق دوحہ مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، یہ یہ پیش رفت لیک لوسرن سربراہی اجلاس کی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی، جب کہ فریقین نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ فریقین کے درمیان اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد جلد طے کی جائے گی۔
