پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

بڑا ڈیٹا Jul 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعجاز چودھری نے سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، درخواست لاہور ہائیکورٹ کے 28اپریل فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 11اگست 2025کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اعجازچودھری کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ درخواست گزار کا کوئی سابقہ فوجداری ریکارڈ نہیں ہے،درخواست گزار کا نام مقدمہ میں بعد میں شامل کیاگیا،درخواست تھانہ شادمان کے مقدمے میں سزا کے خلاف دائر کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں