سوات میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد فائرنگ سے قتل، سفاک ملزم گرفتار

بڑا ڈیٹا Sep 10, 2026 IDOPRESS

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپرسوات کے علاقہ مدین میں 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کوز کلے مدین کی رہائشی خاتون (س) نے پولیس تھانہ مدین میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بہن (ہ) اپنے پڑوسی سلطان محمد کے ہاں گئی ہوئی تھی جبکہ وہ گھر میں موجود تھی۔

اس دوران اس نے فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سنی جس پر وہ دوڑ کر پڑوسی کے گھر گئی تو مذکورہ پڑوسی بھاگتے ہوئے کمرے میں جا رہا تھا جبکہ اس کی بہن خون میں لت پت پڑی تھی۔

مدعیہ نے بتایا کہ اُس نے بہن کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئی جبکہ اسپتال میں ہونے والے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی جبکہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں