
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ہیٹی میں انسانی امداد کے لیے 10 ملین ڈالر زمختص کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایات اور الظفرہ ریجن کے حکمران کے نمائندے اور امارات ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (ERC) کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نہیان کی نگرانی میں متحدہ عرب امارات ہیٹی میں انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 10 ملین امریکی ڈالزر کی ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق یہ امداد امارات ریڈ کریسنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس میں خوراک کی بنیادی اشیا، رہائش کے لیے ضروری سامان، صحت، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات، طبی سامان اور آلات شامل ہوں گے۔
