صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم بیٹھک، نئے صونوں سے متعلق امور پر مشاورت

بڑا ڈیٹا Sep 14, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم بیٹھک کے دوران نئے صونوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

اجلاس میں عوام کی خواہشات اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کیلیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں