اگر آپ طاقتور کے قریب ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر نکل جائیں: خواجہ آصف

بڑا ڈیٹا Nov 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر آپ طاقتور کے قریب ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر نکل جائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دھمکی نہیں دینی چاہیے، یہ سیاسی زبان نہیں دھمکی والی بات درست نہیں، یہ زبان نہ استعمال کریں سیاسی تنقید بے شک کریں، دس مرتبہ کریں، یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ کہا جائے میں بولوں گا تو تم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے۔

رانا ثنا کی تعریف کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مشکلات کا جواں مردی سے سامنا کیا ہے، مشکل وقت یا آزمائش کی گھڑی ہو تو ساتھی کو احساس ہونا چاہیے کہ دوست اس کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی پرامید ہوں کہ جو بھی ہوگا اس ملک کے لیے اچھا ہوگا، جس ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس پر کچھ لے دے ہوسکتی ہے، کمپر و مائز ہوسکتے ہیں، راہیں نکل سکتی ہیں لیکن یہ ضرور ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں